میانوالی ۔ 8اکتوبرقدرتی آفات کا قومی دن ۔ریسکیو کے زیر اہتیمام آگاہی واک،سیمینار ،فلیگ مارچ  

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی۔ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتیمام 8 اکتوبر قدرتی آفات اور سانحات کے متعلق آہگاہی کے قومی دن کے حوالہ سے ریلوے اسٹیشن چوک سے TMA ہال تک آہگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔بعد آزاں جناح ہال TMA میں سیمینا منعقد ہوا ۔ واک اور سیمینار میں ڈپٹی ڈئریکٹر انفارمیشن تنویر خالد ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر PDMA ملک وسیم اور یوسف چغتائی صدر پریس کلب میانوالی نے خصو صی شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ک ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر عبیداللہ خآن نے کہا کہ08اکتوبر2005ء میں آنے والے ہولناک زلزلہ کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی اس سانحہ میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ، قوموں کی زندگی میں اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں جن سے موئثر انداز میں نمٹنے کی لیےحکومت نے ریسکیو 1122 جیسے ادارے قائم کئے ہیں ۔اور ضروری ہے کہ گورنمنٹ کے اداروں ریسکیو 1122 کی طرح کمیونٹی کو بھی اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔اور اسی مقصد کے لیے ریسکیو 1122 کمیونٹی کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر ریی ہے ۔ ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تنویر خالد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حادثات اور سانحات سے نبرد آزما ہونے کی لیے ریسیکیو 1122جیسی سروس کا قیام انتہائی اہم ہے ۔جس پر پوری قوم کواعتماد ہے ۔ریسکیو 1122 کواسی طرح نظم و ضبط اور جزبےسے خدمات سر انجام دیتے ہوئے عوام کے اعتماد کو برقرار رکھناچاہیے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریسیکیو1122 ہر طرح کی ایمرجینسی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
سیمینار سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ملک وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ PDMA ابھی پورے صوبے میں وسعت نہیں رکھتا لیکن ہم پر اعتماد ہیں کہ ریسکیو 1122 نے اسی طرح تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے تو کسی بھی بڑے سے بڑے سانحہ سے نمٹا جا سکتا ہے۔ 8 اکتوبر میں سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سیمینار کے آختیتام پر جانبحق ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ بعدازاں ریسکیو 1122 نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور میڈیا کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا ۔اور شرکاء اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔