ای ہسپتال ایسے مریضوں کیلئے امید کی کرن ہے جو کرونا کی موجودگی میں ڈاکٹرز کے پاس جانے سے گھبراتے ہیں، ڈاکٹر شفیع الملک

دبئی:ملک ہیلتھ کیئر نے متحدہ عرب امارات میں مشرقی وسطی کی پہلی ای ہسپتال لانچ کر دی ہے اس ای ہسپتال میں 2000 ڈاکٹرز کا نیٹ ورک موجود ہے جن میں اعلی ماہرین طب شامل ہیں اس ای ہسپتال میں مریضوں کو آن لائن اپوائنٹمنٹ سمیت مکمل رہنمائی اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ 2020 میں گلوبل ٹیلی میڈیسن مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔مہنگائی کے اس دور میں ای ہسپتال میں نہایت ہی مناسب دام پر بر وقت مریضوں کو تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ پیر کو دبئی میں ملک ہیلتھ کیئر کے صدر ڈاکٹر نواب شفیع الملک اور ملک ہولڈنگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں دنیا بھر سے صحافیوں نے شرکت کی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ہیلتھ کیئر کے صدر ڈاکٹر شفیع الملک نے کہا کہ ای ہسپتال وقت کی ضرورت ہے اب ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام طبی مسائل کا حل انسان کی انگلی کے نیچے ہے۔ اب آن لائن بکنگ اور اپوائنٹمنٹ کے زریعے اب مریض کو گھر بیٹھے طبی مسائل کا حل مل جائے گا۔ ڈاکٹر شفیع الملک نے کہا کہ ملک ہیلتھ ای ہسپتال میں ہمارے پاس اعلی تعلیم یافتہ ماہر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ مریضوں کی خدمت کے لئے موجود ہوں گے انھوں نے کہا کہ ملک ای ہسپتال کی کوئی سرحد نہیں ہے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے مریض ڈاکٹروں کے پاس کلینک میں جانے سے گھبراتے ہیں اس لئے ملک ای ہسپتال کے ذریعے ہم نے مریضوں کا یہ اہم مسئلہ حل کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر شفیع الملک نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں ای ہیلتھ کی سروس مہیا کرنے میں موجد ہیں اس ایکو سسٹم کے تحت پوری دنیاکے مریض صرف ایک ویب ایپ کے ذریعے اپن مرض کی آن لائن تشخیص کروا سکیں گے اور اپنی مرضی کے ہسپتال میں علاج کرائیں گے ۔ڈاکٹر شفیع نے کہا کہ ملک ای ہسپتال کی وجہ سے پوری دنیامیں یہ سہولت موجود ہوگی کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا شخص اس سے مستفید ہو سکتا ہے ہماری یہ سروس انتہائی کم داموں میں دستیاب ہے یہ ایک نیکی ہے ہمارا مقصد کوورونا وائرس کے اس نازک دور میں مریضوں کو کم قیمت پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا سے بہترین ڈاکٹرز اور سرجن ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں اور کوئی نئے ڈاکٹرز بھی اگر ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہتے ہیں تو ان کو خوش آمدید کہیں گے۔۔ملک ہیلتھ کیئر اور ملک ہولڈنگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ ہم صدی کے سب سے بڑے صحت عاملہ کے مسائل کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا صحت کی حفاظت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے جس کا واحد مقصدصحت کی دیکھ بھال کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر مشاورت کے لئے آمنے سامنے بات چیت کو کم سے کم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ٹیلی ہیلتھ میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملک ای ہیلتھ کے ذریعے بہترین سروسز فراہم کرنے میں اہمیت اختیار کریں گے۔


