موجودہ حکومت کو مہمان اداکاروں کی حکومت کہنے والے اقامہ ہولڈراپنے گریبان میں جھانکیں، زلفی بخاری

 

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاحت و سمندرپار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مہمان اداکاروں کی حکومت کہنے والے اس حقیقت کو فراموش کر بیٹھے ہیں کے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال خود متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے احسن اقبال خود اپنے گریبان میں جھانکیں سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اپنے پہلے اپنے اقاموں کا جواب دیں زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی شہرت یافتہ قومی ہیرو ہیں جن کے اثاثے پاکستان میں ہیں اور انہوں نے پاکستان کے عوام کو مفاد پرست سیاسی مافیا کے چنگل سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت مفرور ہے پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ ملک سے فرار ہم نہیں ہو رہے جنہوں نے لوٹ مار کی وہ بیماری کے بہانے سے چھپتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور سیاسی گماشتے ہمیں اس اپنے اس عظیم مقصد سے دور نہیں کر سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔