جنید سے شادی کی خبریں بے بنیاد،وہ میری بیٹی کو دھمکاتا تھا نشے پر بھی لگایا، ڈاکٹر ماہا کے والد کا اہم بیان سامنے آ گیا


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ کا اہم بیان سامنے آ گیاہے
آصف علی شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ماہا کی خودکشی کے بعد معاملات سے آگاہ کیا، جنید کی بہن مہوش میری بیٹی ماہا کی دوست تھی اور اس نے ماہا کو جنید سے ملوایا تھا۔آصف علی شاہ نے کہا کہ جنید میری بیٹی کو دھمکاتا تھا، اور جنید کی میری بیٹی کے ساتھ شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ جنید نے میری بیٹی کو زد و کوب بھی کیا اور یہ پورا ایک ریکٹ ہے۔والد ماہا نے کہا کہ میری بیٹی کو عرفان قریشی کے گھر میں نشہ دیا گیا، اور اس گروہ کا کام ہی یہ ہی ہے۔آصف علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ گروہ خاندانی لڑکیوں کو نشہ کا عادی بناتا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں معروف ڈینٹسٹ پہلے ہی سے گرفتارہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔