
اسلام آباد :سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پارک انکلیوI کے ترقیاتی کام تقریبا مکمل کئے جا چکے ہیں اور پارک انکلیوII میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ پارک انکلیوIII ہاؤسنگ سکیم کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس سکیم میں پلاٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ17ستمبرہے جبکہ اس سکیم کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 24ستمبر2020ء کو کی جائے گی۔




