فیصل آباد (عبدالصمد خاں)وائس چیئر مین سٹی کونسل 109،کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن پی پی 70میاں محمد جمشید،رانا احمد شہریار،طارق جانباز نے کہا ہے کہ سخت تحفظات کے باوجود عدالتی عمل کا حصہ بنے ہوئے ہیں شاید انصاف مل جائے،لڑنا اور جواب دینا آتا ہے مگر افراتفری کا خدشہ ہے۔سازشوں اورمخالفتوں کے گرداب سے انشا اللہ سرخرو ھو کرنکلیں گے مخالفین کے حسد رقابت اورانتقام سے پاکستان کونقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف اوران کے خاندان کوانتقام کا نشانہ بنانے والے اپنے طرز عمل پر غور کریں۔ملک وقوم کے محسنوں کے خلاف سازشیں اور انکی تذلیل ہماری بدقسمت اور بدصورت روایت ہے۔آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقِ حاکمیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے عدلیہ کی آزادی اور وقار کی جنگ لڑیہمیں ہی نا انصافی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، گاڈ فادر مافیاز اور دہشت گردوں کے اہل خانہ گرفتاریاں دیتے ہیں نہ عدالتوں کے سامنے پیش ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس اور انکی گرفتاری انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام کی شرمناک مثال ہے انہوں نے کہا کیپٹن صفدر کاروانِ جمہوریت کے نڈر مخلص اور پر عزم مجاھد ہیں وہ صادق بھی ہیں اور امین بھی۔ وہ ایک دیندار اور دیانتدار شخصیت ہیں۔
Related Posts

بارش ہی بارش 24 گھنٹوں میں55 افراد جاں بحق
- Rizwan Malik
- July 18, 2025
- 0
ندی نالی بپھر گئےلینڈ سلائڈنگ سے سڑکیں بند،انٹر چینج اور انڈر پاسز بھی متاثر 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے ملک بھر […]

ایران امریکہ مذاکرات پھر خطرے میں ؟
- Rizwan Malik
- April 20, 2026
- 0
ٹرمپ کی پریشانیوں میں اضافہ ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہے وہ امن کا کریڈٹ بھی لینا چاہتے اور شکست کا داغ بھی […]

دین کی خاطر اداکاری کو خیر آباد کہ چکی ماڈلنگ کے زمانے کی تصاویر شئیر نہ کی جائیں ، انعم ملک
- Rizwan Malik
- January 17, 2021
- 0
اسلام آباد:ماڈلنگ کی دنیا کو خیر باد کہنے والی انعم ملک کا کہنا ہے کہ میری ماڈلنگ کی تصاویر شیئر نہ کریں۔ماڈل انعم ملک نے […]
