تاجر نواز شریف کے چہیتے اسحق ڈار سے زیادہ محب وطن ہیں, انجمن تاجران

وفیصل آباد (عبدالصمد خاں)صدرانجمن تاجران سٹی خواجہ شاہدرزاق سکا اورچوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر تاجر رہنماؤں مرزا طالب صدیق بیگ ،مرزا مظہر صدیق بیگ ،مرزا محمد شفیق ،حافظ طاہر جمیل میاں،شیخ سعید،چوہدری محمد اکرم ،مرزااشرف مغل ،شیخ وحید ببرنے کہاہے کہ ملک کے تاجرآج بھی منتخب جمہوری حکومت کی دوست اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چہیتے وزیرخزانہ اسحق ڈار سے زیادہ محب وطن ہے ود ہولڈنگ ٹیکس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ہٹ دھر می کا نتیجہ ہے جسکی سزا آج بھی ملک کی پوری تاجر برادری بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ بنک سے اپنی ہی رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹو تی دنیا کے کسی ملک میں رائج نہیں لیکن پاکستان میں اسے قانون بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تا جروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرائینگے لیکن انہوں نے بھی تاجروں سے کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کیاانہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ ابھی وقت ہے وہ اسکا نوٹس لیکروزیر خزانہ اسحق ڈار کی عوام پرٹیکسوں کی تیز دھار چھری کا استعمال بند کرکے ملک بھر کی تاجر برادری کو اپنا دوست بنا ئیں تاکہ آئندہ انتخابات میں تاجر برادری انکے کام آسکے نواز شریف کی منتخب جمہوری حکومت کو خدا نخواستہ نقصان پہنچا تو اسکے سب سے زیادہ ذمہ د ار اسحق ڈار ہی ہونگے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپنی رشتہ داری کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں سینئر تاجر رہنماؤں سینئر تاجر رہنما ؤں،عمران مجید ملک ، شوکت اللہ ،ایس ایم ایوب ،مرزا افضل مغل ،نجیب نواز خان،عمران خان ،چوہدری خادم ما ن،سردار بلال ڈوگر، مظفر یوسف کھوکھر، میاں اشر ف مٹھو، ملک محمد افضل ،عامر حمید سینڈی ،چوہدری محمد اسلم ، چوری عبدالرحمن جٹ ،حاجی شمشاد ،مرزا جاوید،سلطان جٹ ، میاں طیب ،چوہدری اعجاز ، راؤ ہاشم علی ،اشرف مٹھو،ملک لقمان ، چوہدری محمد اشرف ،اقبال کھوکھر ، ملک افضل ،عبدالقیوم انور، خواجہ شجاع ، ظہیررامے،لالہ معین شیخ ،ملک خادم حسین ، راناآصف ، رانا محمد امین،ساجد قادری ، مرزا جاوید،حاجی ندیم وہرہ،عمران خان راناخلیل ، عابد کمو کا، چوہدری عظمت علی ، شیخ امجد رزاق ، شیخ امجد رزاق نے اور دیگر نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکنگ ٹرانز یکشن پر عائد ٹیکس کٹوتی کے خلاف سالہاسا ل سے سراپا احتجاج ملک بھر کی تاجربرادری کو اعتماد میں لیکر ان سے اپنی تاجر دوستی کاثبوت دیا جائے انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ٹیکس د ینے سے کبھی انکار نہیں کیا وہ پہلے کی طرح آج بھی ٹیکس دے رہے ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کل بھی دینگے لیکن پلیزان سے جگا ٹیکس لینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے تاجر رہنماؤں نے انتائی دکھ سے کہا کہ مسلم لیگ کی جس حکومت کو اقتدارمیں لانے کیلئے انہوں نے بڑی بڑی مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اسی حکومت نے تاجر برادری کی قربانیوں اور انکی اس جد و جہد کو بھلا دیاہے اور ومسلم لیگ ن کو اقتدار میں لانے والے تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے