8 اکتوبر کا دن 2005 کے ہولناک تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے،عامر صدیقی

 

راولپنڈی: 8 اکتوبر کا دن 2005 کے ہولناک تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے آج پندرہ برس بعد بھی تباہی کے مناظر سے انسان دہل جاتا ہے جب لمحوں میں ہزاروں زندگیاں ختم ہوئیں زندہ بچ جانے والے کھلے آسمانوں تلے بے بسی کے عالم میں موجود تھے ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ قیامت خیز زلزلے کے بعد پاکستانی قوم نے اخوت، یکجہتی، رواداری، ہمدردی کی مثال قائم کی ان پاکیزہ اور انمول جذبوں پر دنیا عش عش کراٹھی تمام سیاسی و سماجی حلقے اپنے مصیبت ذدہ بہن بھائیوں کی مدد کو بڑھے زخمیوں کو پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے اور بحالی کے کاموں میں افواج پاکستان ،رضا کارتنظیمات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی نے انمٹ نقوش چھوڑے ملکی اور غیر ملکی امداد کی بحالی کے اقدامات سے زندگی کے سفر کا دوبارہ احساس دلایا گیا جہاں محبت ، عزت اور تعاون کرنے والے تمام لائق تحسین ہیں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں نے بلند عزم و حوصلہ سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کیا جو زندہ قوموں کا طرہ امیتاز ہے۔