سو تیلی ماں کمسن بچی کو رسی سے باندھ کر بجلی کے تار سے مارتی رہی ،متاثرہ بچے سول ہسپتال منتقل ملزم میاں بیوی فرار
فیصل آباد (خبرنگار خصوصی)فیصل آباد غلط کاری سے انکار سگے باپ اور سوتیلی ماں کا 13 سالہ بیٹی12 سالہ بیٹے پر وحشیانہ تشددسو تیلی ماں کمسن بچی کو رسی سے باندھ کر بجلی کے تار پائپ سے مارتی رہی متاثرہ بچے سول ہسپتال منتقل جسم پر تشدد کے نشانات ملزم میاں بیوی فرار تفصیل کے مطا بق نوا حی علاقے احمد نگر میں کرائے کے گھر میں مقیم ملزمہ سلمیٰ تیرہ سالہ سوتیلی بیٹی ام حبیبہ کو غلط کاری پر آمادہ کرتی تھی بچی کے انکار پر ملزمہ نے گز شتہ روز رسی سے باندھ کر بجلی کے تار اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا ام حبیبہ کے 12 سالہ بھائی علی رضا کے روکنے پر نشے کے عادی سگے باپ شاہد اور سوتیلی ماں نے اس پر بھی تشدد کیا معصوم ام حبیبہ نے ہمسائے کے ذریعے اپنی پھوپھی کو فون کروا کے بلایا جس نے محلے داروں کے ساتھ مل کر رسیوں سے بندھے بہن بھائی کو سول اسپتال پہنچایا اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بچے بہت زیادہ سہمے ہوئے تھے اور ان کے جسموں پر تشدد کے بہت زیادہ نشانات ہیںملزمان کے خلاف تھانہ صدر پولیس کو درخواست دے دی گئی پولیس کے چھاپے پر ملزمان پہلے ہی گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے تشدد کا شکار معصوم ام حبیبہ نے بتایا کہ اس کی سوتیلی ماں سلمیٰ مردوں کو گھر بلا کر ان کے ساتھ برا کام کرنے کو کہتی تھی میں نے اسے واسطے دیئے کہ مجھ سے غلط کاری نہ کرواؤ لیکن اس نے مجھے بجلی کے تار اور پائپ سے بہت مارا ہے۔

