
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، سی پیک کسی مخصوص جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے۔ اتوارکوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغامات میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے خطاب پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے نیب زدگان اورنج ٹرین کے خودساختہ افتتاح پر دراصل قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوامی وسائل کھانے کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، مہنگائی اور معاشی تباہی ہوتی ہے۔ پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دیا جا رہاہے۔ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے کسی مخصوص جماعت کا نہیں۔
سی پیک کسی مخصوص جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے،شبلی فراز



