
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، معیشت زندگی کے ہر پہلو پراثراندارہوتی ہے۔
آرمی چیف نے کراچی میں معیشت اور سلامتی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں مزید کہا کہ امیدکرتاہوں سیمینارکےنتائج سےمتعلقہ فریقین استفادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور معیشت کا اہم تعلق ہوتاہے، سویت یونین کمزوراقتصادی حالت کی وجہ سے ٹکڑے ہوا، بہتر سیکیورٹی نہ ہونےکےباعث امیرملک بھی جارحیت کاشکارہوتےہیں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا ہے کہ دنیامیں قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کےحصول پرتوجہ مرکوزہے،قومی لائحہ عمل پرعمل درآمد کےلیےجامع کوششوں کی ضرورت ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،ریاست کی رٹ کو درپیش چیلنجزکو شکست دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سےکثیرالجہتی چیلنجز سےنبردآزماہے،نیشنل ایکشن پلان پرجامع کوششوں کی ضرورت ہے، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنےوالےعناصرکوشکست دی جاچکی ہے۔




