پی ٹی آء کے غبارے سے ہوا نکل چکی گلگت بلتستان کے الیکشن انشآاللہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی،افتخار عباسی

 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پی ٹی آء کے غبارے سے ہوا نکل چکی بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پر پوری قوم کو اعتماد ہے PDM کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے سلیکٹڈ نااہل حکمرانوں پر عدم اعتماد کردیا گلگت بلتستان کے الیکشن انشآاللہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل مری کے صدر افتخار احمد عباسی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 100 دنوں میں تبدیلی کا دعوی کرنے والے اڑہائی سالوں میں بھی کچھ نہ کر سکے قوم کو آئی ایم ایف ورلڈ بنک سمیت غیر ملکی اربوں ڈالرز کے قرضوں تلے دبا دیا گیا الیکشن میں کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ یکطرفہ سیاسی احتساب کرکے اپنے حواریوں کو چھوڑ کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے اب ایسا نہیں چلے گا حکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے مہنگائی کا سونامی برپا کرنے والوں کو اب عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔