سنگاپور ایئرلائنز کی نیویارک سے اپنے مستقر تک 19گھنٹے کی طویل پرواز


سنگاپور ایئرلائنز نے نیویارک شہر سے سنگاپور کیلئے تقریبا 19 گھنٹے کی بغیر رکے فلائٹ کا آغاز کردیا۔نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے سنگاپور کے چنگی ایئرپورٹ جانے والی پرواز کا وقت 18 گھنٹے اور 40 منٹ ہے۔سنگاپور ایئرلائن نے اس سے قبل اکتوبر 2018 میں دنیا کی طویل ترین پرواز شروع کی تھی جس کا دورانیہ 18 گھنٹے 45 منٹ تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں اس پرواز کو بند کردیا گیا تھا۔