اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چینی میڈیا نے مختلف علاقوں میں سی پیک کے تحت تعمیرو ترقی کا اعتراف کیاہے۔چائینہ ریڈیو انٹرنیشنل (سی آر آئی) اردو کی رپورٹ کے مطابق سی پیک پراجیکٹ جامع ہے اور پاکستان کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری ، صنعتوں کی تعمیر اور توانائی کی قلت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مزید برآں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی پیک پاکستان کے شاندار مستقبل کا آغاز کر رہا ہے۔ پاکستان کی صنعتی ترقی میں سی پیک کے کردار اور سی پیک کی وجہ سے پاک چین تعلقات کے ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔

