فیصل آباد(عبدالصمد خاں)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 62کروڑ79لاکھ روپے کی لاگت سے علاقائی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کی ایک سو سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد سعید نے مختلف ترقیاتی سکیموں کے تکنیکی وانتظامی پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ وایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز ڈاکٹر ظفر عباس،مظفر جاویداقبال چشتی،ایس ڈی او بلڈنگز سارہ قمر،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ایف ڈی اے،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ وزیراعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت 53کروڑ79لاکھ روپے کے فنڈز سے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی سولنگ ونالیوں کی تعمیراورتعلیم وصحت کے شعبوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کی 98سکیمیں مکمل کی جائیں گی
مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی سولنگ ونالیوں کی تعمیراورتعلیم وصحت کے شعبوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کی 98سکیمیں مکمل کی جائیں گی
سکیموں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی نگرانی کی جائے اور اگر کسی سکیم پر عملدرآمد کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں‘سلمان غنی