بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی ہوتے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی:سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کی منگنی ہوتے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں دونوںنے 27 نومبر کی شام کو محمود چوہدری سے منگنی کرکے نئی زندگی کا آغازکیا تھا۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب اگرچہ شام 4 بجے شروع ہونی تھی، تاہم تقریب کچھ تاخیر سے شروع ہوئی۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت انتہائی قریبی رشتہ داروں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔منگنی کی تقریب میں بختاور اور ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی۔منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو نے کورونا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بہن کی خوشیوں میں شرکت کی۔بختاور بھٹو کے والد آصف علی زرداری بھی ہسپتال سے ڈاکٹرز کے مشورے کے تحت محض 2 گھنٹے کے لیے تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، جب کہ کورونا کی وجہ سے تقریب کو بھی محدود اور مختصر کیا گیا تھا۔بختاور بھٹو کی زندگی کے اہم ترین دن کی تقریب میں ان کی غیر ملکی سہیلیوں نے بھی شرکت کیں، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سمیت دیگر ممالک سے آئی تھیں۔بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری بھی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچے جس کے بعد منگنی کی رسم ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔تقریب میں مہمانوں کی تواضع دیسی اور بدیسی کھانوں سے کی گئی، مینو میں کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھے جبلہ بچوں کے کھانے کے لیے خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔بختاور بھٹو نے ٹی پِنک رنگ کا لہنگا وشال پہنی جبکہ ان کے منگیتر نے سفید کرتا پہنا، ساتھ ہی انہوں نے بھی لباس سے ملتی جلتی شال پہن رکھی تھی۔منگنی کی تصاویر کو بختاور بھٹو، بلاول بھٹو اور دیگر افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔