‘یہ پاک بھارت تنازع ہے’، برطانوی وزیر اعظم نے کم علمی میں اپنا مذاق بنوالیا

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مودی سرکار کے خلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کو پاک بھارت تنازع قرار دے دیا۔
طانوی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی نژاد سکھ رکن تن منجیت سنگھ دھیسی نیکہا کہ بھارت کے مختلف علاقوں خاص کر پنجاب میں پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف بھارتی حکومت نے تشدد کا استعمال کیا ہے۔
تن منجیت سنگھ کاکہنا تھا کہ بھارتی کسانوں پر تشدد کی ویڈیوز پریشان کن ہیں، کیا وزیراعظم بورس جانسن اس حوالے سے ہمارے تحفظات کو بھارتی وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے؟ تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جاسکے۔
تاہم بورس جانسن تو اس واقعے سے مکمل طور پر ہی لاعلم نکلے اور جواب دیا کہ ‘بھارت اور پاکستان کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے وہ تشویش ناک ہے، یہ ایک متنازع اور حساس معاملہ ہے، دونوں حکومتوں کو مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا’۔
برطانوی وزیراعظم کے اس غیر متعلقہ جواب پر تن منجیت سنگھ حیران ہو کر انہیں دیکھتے رہے اور مزید کچھ نہ کہہ سکے۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر بھارتی کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے لکھتے ہوئے انہوں نیکہا کہ اچھا ہوتا اگر ہمارے وزیراعظم کو معلوم ہوتاکہ میں کس بارے میں بات کررہا تھا، اس موقع پر انہوں نے اپنے سوال اور بورس جانسن کے جواب کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بورس جانسن کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے اور ان پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی اس طرح کی بدحواسیوں کے حوالے سے معروف ہیں اور اب اس میں بورس جانسن کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔