اتنی جلدی شادی  صرف 25 سال کی ہوں،عالیہ بھٹ

تاہم یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے خیال میں شادی کیلئے مناسب عمر کون سی ہے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو شادی کے حوالے سے ان دنوں خبروں میں ہیں ، ایک انٹرویو میں یہ کہ کر سب کو حیران کر دیا کہ ابھی تو وہ صرف 25 سال کی ہیں اتنی جلدی شادی کیسے کر سکتی ہوں ، تاہم انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے خیال میں شادی کے لئے مناسب عمر کون سی ہے۔
خیال رہے کہ جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی دوستی کی خبریں اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں تب سے دونوں کی شادی کی افواہیں بھی چل رہی ہیں تام دونوں اداکار اس حوالے سے زیادہ بات نہیں کرتے۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک افواہ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور 2021 میں شادی کرنے والے ہیں اور دعوی کیا گیا کہ دونوں 2020 میں ہی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم کورونا وائرس اور رنبیر کے والد رشی کپور کے انتقال کے باعث انہوں نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی کی خبروں پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ‘ سب لوگ یہ کیوں پوچھتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گی؟ آپ کو پتہ ہے میں ابھی صرف 25 سال کی ہوں اور میرے خیال میں اس وقت شادی کرنا بہت جلدی ہوگی’۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ کا کہنا تھاکہ میری شادی پر تبصرہ کرنے والوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہیے، انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔