
نیویارک :کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی نگاہ میں ہوتی ہے، تاہم 19 سالہ یایل شیلبا غضب کے حسن کی مالک ہیں اس سے سب ہی اتفاق کرتے ہیں۔
اسرائیل کی حیرت انگیز شخصیت یایل شیلبیا ٹی سی کینڈلر کی سالانہ "سال2020 کے 100 خوبصورت چہروں” کی فہرست کی فاتح قرارپائی ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ میں لازمی فوجی خدمات انجام دینے والی 19 سالہ حسینہ نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ میں اول آئی ہوں، بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ماڈل و اداکارہ یایل شیلبیا کی مبینہ طور پر 35 سالہ برینڈن کورف کی دوست ہے، جو سی بی ایس اور وائکوم کے ارب پتی سربراہ آنجہانی سمنر ریڈ اسٹون کے پوتے ہیں اور جب وہ خفیہ طور پر یایل شیلبیا سے ملنے اسرائیہل گئے تھے تو کووڈ19 کے قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر انہیں اسرائیل سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی فیشن کمپنی رینوار، کے ایم ایئر بڈس اور کم کاردشیان کی کے کیڈبلیو بیوٹی میک اپ لائن کی کمپیئن چلانے والی نیلی آنکھوں والی حسینہ یایل شیلبیا انسٹا گرام اسٹار ہیں جن کے تقریبا 10 لاکھ فالوورز ہیں۔
یایل شیلبیا نے اپنی کامیابی کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں ٹی سی کینڈلر اور تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔



