ویکسین ایک نعمت ہے اور وبائو سے بچا کے لیے ہر ایک کو لگوانی چاہییشیخ عبدالعزیز آل الشیخ
ریاض:سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے ریاض ویکسینیشن سینٹر میں کورونا وائرس سے بچا ئوکے لیے فائزر بائیونٹک ویکسین کا انجیکشن لگوایا۔کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے بعد سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ ویکسین ایک نعمت ہے اور وبائو سے بچا کے لیے ہر ایک کو ویکسین لگوانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے استفادہ کیا جائے۔واضح رہے سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کورونا سے بچائو کیلیے مفت ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس حوالے سے ریاض ، جدہ اورمشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔



