پریانکا 17 سال کی عمر میں کیسی دِکھتی تھی

پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں ہوتا ہے
انہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں سمیت ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
وہ 2000 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔
38 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی 21 سال پرانی تصویر پوسٹ کی ہے ۔

تصویر کے کیپشن میں پریانکا نے بتایا ہے کہ ان کی17سال کی عمرکی تصویر ہے یعنی مس ورلڈ منتخب ہونے سے صرف ایک سال قبل کی۔
دبلی پتلی پریانکا کی تصویر کو دیکھ کر مداح کافی حیران ہورہے ہیں اور ان کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔