چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے سی پیک کے تحت ورکنگ گروپس کے ذریعہ شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں صنعتی تعاون ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، گوادر ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سماجی و اقتصادی ترقی ، زراعت ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات میں سی پیک منصوبوں کی مجموعی پیشرفت اور ان منصوبوں کے نفاذ میں درپیش امور کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے بتایا کہ مختلف منصوبوں پر نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے ترجیحی منصوبہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارتیں / ڈویژن سی پیک منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ٹائم لائنز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون پر مرکوز ہے جو دونوں اطراف سی پیک کے فوائد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر حل شدہ بین الوزارتی معاملات کو متعلقہ وزارتوں کے ذریعہ براہ راست ان کے حل کی سفارشات کے ساتھ کابینہ کمیٹی کے سامنے لانا چاہئے۔ اجلاس میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سمندری امور کے وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی ، وفاقی وزیر برائے خوراک امور تحفظ و تحقیق سید فخر امام ، وزیر اقتصادی امور امور مخدوم خسرو بختیار ، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ، وزیر تجارت برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے عہدیدار بھی شریک تھے۔
Related Posts

محسن عباس کو دنیا ٹی وی نے ‘مذاق رات’ سے نکال دیابیوی پر تشدد
- Rizwan Malik
- July 26, 2019
- 0
پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنے کیریئر میں شوز کی میزبانی کرتے ہوئے بھی خوب نام کمایا، جو گزشتہ کئی […]

اقوام متحدہ میں روس اور چین کھل کر امریکہ کے سامنے آگئے
- Rizwan Malik
- March 12, 2026
- 0
رو س کی ایران پر حملے فوری روکنے کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی جس پر روس اور چین نے ایران کے خلیجی ممالک […]

بھارت:جنگلی جانوروں کو مار کر ان کے’تولیدی اعضا‘ کھانے والا شکاری گرفتار
- Rizwan Malik
- October 24, 2019
- 0
یارلن نے ریچھ کو مارکر ان کے جنسی اعضا کھانے کا اعتراف کرلیا، پولیس—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے محکمہ جنگلی […]
