مہنگائی پر بل جلانے والوں کے چہرے سے نقاب اتر چکے ہیں، عامر صدیقی


راولپنڈی :ماضی میں مہنگائی پر بل جلانے اور آج مہنگائی کو بلندیوں تک پہنچانے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکے تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدرمحمد عامر صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے کیاانہوں نے کہا کہ ابھی چند دن قبل حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ بڑھا کر عوام پر بجلی گرائی اور اب ڈیڑھ ماہ میں تیسری بار مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ پہلے سے پسے عوام پر ڈالنا ظلم و نا انصافی ہے حالیہ اضافہ سے عام آدمی شدید متاثر ہو گاعامر صدیقی نے کہا کہ ادویات و اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیزکی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور عوام مہنگائی ،بیروزگاری جیسے مسائل سے دوچار ہیں عامر صدیقی نے کہا کہ قیمتوں میںاستحکام نہ ہونے سے آئے روز نئی قیمت نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے حکومت کو قیمتوں میں استحکام اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ عام آدمی کیلئے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا ممکن ہو اور زندگی کا پہیہ آگے بڑھتا رہے۔