
اسلام آباد:سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی یکجہتی کے کنوینر سینیٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سی پیک نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے کثیر مواقع پیدا کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سی پیک کو ایک پائیدار اور موثر منصوبہ قرار دیا جس میں شمولیت اختیار کرنے والے ممالک میں ثقافتی اور سیاسی اتحاد کو فروغ ملے گا جس سے پورے خطے میں امن اور ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ سی پیک پر منفی پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرکے اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔



