اسحاق ڈار عدالت میں پیش، بدھ کو فرد جرم عائد ہو گی


اسلام آباد۔۔۔۔وطن واپسی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئےحاضری یقینی بنانے کے لئے 50 لاکھ کے مچلکے جمع کرا نےعدالت۔مہلت کی درخواست مسترد سماعت ملتوی۔ تفصیلات کے مطابقوزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ پیر کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار لنڈن سے واپس آتے ہی عدالت میں پیش ہو گئے۔جہان پر ان کے وکیل نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ اور سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ تاریخ میں ان پر فرد جرم عائد ہو گی۔