ویلنٹائن ڈے منانے والے رشتوں کی عظمت وحرمت سے نا آشنا ہیں،عامر صدیقی


راولپنڈی( جنرل رپورٹر)فرسودہ رسومات معاشرتی بگاڑاور نسلوں کی تباہی کا سبب ہوتی ہیںہمیں معاشرتی برائیوں کیخلاف کھڑا ہونا چاہیئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امید وارصدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر شرعی رسم ہے انسان اشرف المخلوقات ہے اسے یہ فضلیت عقل شعور کی وجہ سے حاصل ہوئی اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ رشتوں کو تقدس عطا کرتا ہے اسلام سے قبل عورت کو حقیر سمجھا جاتا تھا اور بیٹیوں کو پیداہوتے ہی زندہ درگور کردیا جاتا تھامحسن انسانیت حضرت محمدۖ نے انسانیت کو ماں،باپ،بھائی ،بہن، بیٹا ،بیٹی ،میاں بیوی، جیسے عظیم رشتوں سے منسوب کر کے عظمت تو قیر بخشی دنیا میں آج بھی کو ئی مذہب امت مسلمہ سے بڑھ کر ان رشتوں کا تقدس نہیں رکھ سکتا۔ویلنٹائن منانے والے ان رشتوں کی عظمت وحرمت سے نا آشنا ہیں تبھی تو محبت کے نام پر انہیں بے توقیر کرتے پھرتے ہیں ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں آزادانہ طورپر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ہمیں رشتوں کو اسلام کے مطابق شرعی تقدس دینا ہوگا تب ہی مثالی امن ومحبت کا معاشرہ پروان چڑ ھ سکے گا۔