حافظ آباد شوہر کی قاتل بیوی ساتھی سمیت گرفتار


حافظ آباد:گوجرانوالہ ڈیویڑن کے ضلع حافظ آباد میں شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے اختر علی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی، ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔حافظ آباد پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، مقتول اختر علی کی لاش نہر سے مل گئی ہے۔پولیس کی جانب سے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حافظ آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمہ اپنے دوست کو پسند کرتی تھی جس کی مدد سے اس نے شوہر کو قتل کیا اور اس کی لاش نہر میں پھینکی۔