سی پیک منصوبہ لوگوں کا معیار زندگی بدل رہا ہے محمد منیب


سی پیک کے بہترین ملازم کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی انجینئرکی گفتگ

اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ساہیوال منصوبہ مسلسل بجلی کی فراہمی کے ذریعے براہ راست مقامی لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لے کے آرہا ہے۔ ساہیوال کول پاور سٹیشن کے اسسٹنٹ شفٹ انچارج انجینئر محمد منیب نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نہ صرف ہمارے لئے بجلی پیدا کرتے ہیں بلکہ پیشہ ور افرادکو تربیت فراہم کرتے اور پاکستان کے مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔ یادرہے کہ محمد منیب کو چینی سفارتخانے کی جانب سے سی پیک پروجیکٹ کے بہترین پاکستانی ملازم کے ایوارڈ سے نوازاگیا ہے ۔ ساہیوال پروجیکٹ جو 2015 میں شروع ہوا تھا یہ مقامی بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ساہیوال لاہور ، ملتان اور فیصل آباد صنعتی مرکز کے درمیان واقع ہے۔ اس کی لوکیشن الیکٹرک لوڈ سنٹر کے طور پر منتخب کی گئی تھی ۔ جیسے جیسے سی پیک کے پاور پراجیکٹس سسٹم میں داخل ہوئے ، پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اوسطا 18 گھنٹے سے کم ہو کر تقریبا نہ ہونے کے برابر ہوگئی۔ ساہیوال منصوبہ مسلسل بجلی کی فراہمی کے ذریعے براہ راست مقامی لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لے کر آرہا ہے۔ بجلی کے علاوہ ، سی پیک منصوبے پاکستان کیلئے زیاد فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔ منیب نے کہا زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے، زیادہ تر انجینئر ، منیجر اور ورکر قریبی علاقوں سے ہیں۔یہ منصو بہ لوگوں کا معیار زندگی بدل رہا ہے۔