قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی میعادی رپورٹ پیش


اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی میعادی رپورٹ پیش کردی گئی۔ کمیٹی کے رکن سردار ایاز صادق نے 16 اپریل 2019تا 31 دسمبر 2019تک کی مدت کے لئے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔