6 بچوں کی ماں شہناز بی بی نے شوہر سے طلاق لے کر زبیر نامی شخص سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے
لاہور: شالیمار کے علاقے میں غیرت کے نام پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا جو6 بچوں کی ماں تھی۔ شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ وہ اپنے بچوں سمیت الگ گھر میں رہ رہی تھی لیکن اس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے زبیر نامی شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ والد اکرم نے بیٹی کے گھر میں زبیر کو دیکھا تو طیش میں آکر دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہناز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زبیر زخمی ہوگیا۔شالیمار پولیس نے مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزم اکرم کو موقعہ سے ہی گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


