چین اور پاکستان کے مابین زیتون ٹیکنا لوجی تعاون کا وسیع امکا ن

    

اسلام آباد؛پاکستان اور چین کو زرعی تعاون میں زیتون کی کاشت پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت زیتون کی کاشت اور زیتون تیل کی پیداوارپر پاکستان کی خاص توجہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین مستقبل میں پاکستانی زیتون کی مصنوعات کے لئے ایک ممکنہ منڈی بن سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت ہے جو ایک منافع بخش فصل ہے اور پہاڑی علاقوں میں بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ بڑے پیمانے پر زیتون کی کاشت قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کے معاملے میں پاکستان کے لئے بہترین سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔