صحت کارڈ اور گولڑہ موڑ انڈر پاس کی منظوری ، عمران خان اور اسد عمر نے اسلام آباد کے شہریوں کے دل جیت لئے ،عامرمغل


اسلام آباد (.نیوزرپورٹر) سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی 22 لاکھ آبادی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا اور یوسی جھنگی گولڑہ موڑ میں آئی چودہ کیلئے انڈر پاس کی منظوری دے کر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے اہلیان یوسی جھنگی سیداں اور اسلام آباد بھرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اسد عمر کے ان اقدامات سے یہ بات ثابت ہوتاہے کہ غریب عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے کے بعد بھی یہ عوام کو نہیں بھولے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے بھی شہر بھر میں کھربوں روپوں سے جاری ترقیاتی کام عمران خان اور اسد عمر کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔