سی پیک پاکستان میں ترقی کو تقویت بخشنے میں معاون ثابت ہوگا،ضمیر اسدی

اسلام آباد:چین جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا پریس سینٹر کے میڈیا فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ سی پیک متحرک بی آرآئی کے تحت جدید ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے اور پاکستان میں ترقی کو تقویت بخشنے میں معاون ثابت ہوگا۔ وہ سی پیک کی کامیابی کو چین اور پاکستان کے مابین مضبوط دوستی سے منسوب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سی پیک اب مقامی نمو کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کی مجموعی رفتار کو تبدیل کرنے کے ذریعے اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کووڈ-19 کی وباکے دوران اس اربوں ڈالر کے منصوبوں نے ترقی اور پیشرفت کی رفتار کو کیسے برقرار رکھا۔ مزید برآں وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک کی کامیابی کو بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستان اور چین کو میڈیا کے ذریعہ بے بنیاد خبروں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے کیونکہ من گھڑت بیانیے کو روکنے کے لئے سی پیک کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔