راولپنڈی:مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹر ی اطلاعات صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ ١٥رمضان المبارک ٣ ہجری نواسہ رسول ۖ سیدنا حضرت امام حسن کا یوم ولادت باسعادت ہے حضرت امام حسن نوجوانان جنت کے سردار ہیں آپ نے امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں حضرت ابوبکر سے روایت ہے کہ میںنے دیکھا کہ رسول اللہ ۖمنبر پر جلوہ افروز تھے اور حضرت حسن آپ ۖ کے پہلو میں تھے کبھی آپ لوگوں کی جانب متوجہ ہوتے اور کبھی ان کی طرف پھر آپ ۖ نے ارشاد فرمایا کہ میرا یہ بیٹا حقیقی سردار ہے اور اس کے زریعے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دو بہت بڑے گروہوں میں صلح کروائے گا ، عالم اسلام کے مابین افتراق و انتشار سے چھٹکارہ کے لیے حضرت امام حسن کی حکمت و تدبرسے استفادہ حاصل کرنا ہو گا سیرت امام حسن سرچشمہ ہدایت ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے تفرقہ سے بچنا ہو گا امت مسلمہ کا اتحاد ہی ہماری کامیابی ہے اللہ کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرمائے ۔


