ہالی ووڈ اداکار دی راک نے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا


لاس ایجنلس:ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین دی راک نے دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خوبصورت گھر خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین دی راک جانسن نے مزاحیہ اداکار پال ریسر سے 6 بیڈرومز اور پارک پر مشتمل حویلی خریدنے کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کر دیے۔48 سالہ دی راک نے 1993 میں تعمیر کردہ 3.67 ایکڑ پر مشتمل مکان لے لیا ہے۔ جس میں خوبصورت مہمان خانہ بھی شامل ہے۔ یہ مکان باہر سے بھی انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے۔پال ریسر نے کچھ روز قبل اس مکان کی قیمت 3 کروڑ ڈالر لگائی تھی تاہم دی راک نیتیس لاکھ ڈالر کم قیمت ادا کر کے یہ گھر خرید لیا۔امریکن میوزیشن ایلیکس نے یہ مکان جب اپنے لیے تعمیر کیا تھا تو اس میں ایک خوبصورت میوزک اسٹوڈیو بھی بنایا تھا۔ مکان میں خوبصورت لکڑی کی پینٹنگ بھی کی گئی ہے۔ اس گھر میں ایک جم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔