اسلام آباد: ایشیا اسٹیڈی سنٹر ایس ڈی پی آئی کے ڈائریکٹر شکیل احمد رامے نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معیشت میں ایک انقلاب لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس اقتصادی نمو کے بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ دو ایسے شعبے ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ جن میں اول، صنعت کاری جس کو معیشت کے اہم محرک کے طور پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دوئم،چینی سپلائی چین میں شامل ہونا خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کو شامل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کے سلسلے کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حکومت کو زیادہ موثر پالیسیاں بنانے کے لئے زرعی ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
Related Posts

سردی سے قبل ہی مٹی کا تیل 15 روپے مہنگا کرنے کی سمری
- Rizwan Malik
- October 30, 2017
- 0
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ تجویز کردیا اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری […]

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی شکستوں کا سلسلہ رک نہ سکا
- Rizwan Malik
- October 11, 2024
- 0
بنگلہ دیشن کے بعد انگلینڈ نے بھی تاریخ رقم کر دی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا کرکٹ کی […]

عدالتی فیصلہ پرویز الہٰی کی جیت، اسمبلی بھی بچ گئی اور وزارت اعلیٰ بھی
- Rizwan Malik
- December 24, 2022
- 0
عدالتی فیصلے سے عمران خان کی جلد انتخابات کی خواہش کو ایک اور دھچکانہ صرف پنجاب اسمبلی بچ گئی بلکہ خیبر پختون خوا اسمبلی کی […]
