عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں


چارسدہ :خان عبدالولی خان کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اے این پی کی جانب سے ان کی وفات کی اطلاع دی گئی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں بیگم نسیم ولی خان وہ پہلی خاتون تھیں جو 1977 کے عام انتخابات میں پاکستان قومی اتحاد کے ٹکٹ پر 2 حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔تاہم پاکستان قومی محاذ کی جانب سے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کے سبب وہ اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے سے محروم رہی تھیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی البتہ نمازِ جنازہ چارسدہ میں شام 6 بجے ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔