ارجن کپور کی کترینہ کو ان کے بیوٹی لیبل کیلیے بطور مرد ماڈل بننے کی پیشکش،کترینہ نے قبول کر لی

وکی کوشل اس کے لئے جگہ نہ پاسکے

اسلام آباد:ارجن کپور کی کترینہ کو ان کے بیوٹی لیبل کیلیے بطور مرد ماڈل بننے کی پیشکش کر دی اس طرح بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف کو بالآخر اپنے بیوٹی لیبلنگ کے لیے ایک مرد ماڈل مل گیا ہے اور اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ان کے بوائے فرینڈ، وکی کوشل ہیں تو پھر آپ غلطی پر ہیں۔واضح رہے کہ وکی کوشل کے بارے میں یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ کترینہ کے بوائے فرینڈ ہیں۔
کترینہ کو بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے براہ راست یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ انھیں بطور مرد ماڈل کاسٹ کریں تاکہ وہ ان کے بیوٹی لیبل کو برانڈ کریں۔
کترینہ اور ارجن کپور کے درمیان انسٹاگرام پر اس حوالے سے مذاق اور چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کترینہ نے اپنے انسٹا اسٹوری پر دو روز قبل ارجن کپور کو انکی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
ارجن کپور جو کہ اپنی حاضر جوابی اور مذاق کے حوالے سے کافی مشہور ہیں انھوں نے جواب میں تحریر کیا، شکریہ اور بطور تحفہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے لیے ایک مرد ماڈل کے طور پر ایٹ کے بائی کترینہ شروع کروں۔ جس پر کترینہ نے بھی ان کی پیشکش قبول کرلی۔