عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

کراچی : معروف شوبز شخصیت عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد ان کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کردیا۔ سیدہ طوبی عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ کا رخ کیا اور اسٹوری میں موجودہ صورتحال کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کردی۔انسٹاگرام پر اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ اپنی پریشانیاں اور دکھ درد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے، خدا کو بتائیں۔سیدہ طوبی عامر کی یہ پوسٹ ان کے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔


