اخباری ملازمین کے ہزاروں کیسز آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی عدم تقرری کی وجہ سے لٹک گئے چار ماہ سے عہدہ خالی

اسلام آباد(قاضی بلال خصوصی رپورٹ)اخباری ملازمین کے بقایاجات کی وصولی کیلئے بنائے گئے حکومتی ادارے ایمپلیمنٹیشن ٹربیونل نیوزپیپرز ایمپلائز(آئی ٹی این آئی )غیر فعال ہوگیا ہے ملازمین مفت کی تنخواہیں لینے لگ گئے ادارہ تین ماہ سے بغیر چیئرمین کے کام کر رہا ہے لاکھوں اخباری ملازمین کے کیسز لٹک گئے ۔ حکومت کی ملی بھگت سے اخباری مالکان کو خوش کرنے کیلئے چیئرمین کی تقرری نہیں کی جاررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اس تگ و دو میں ہیں کہ پیمرا پریس کونسل آف پاکستان اور آئی ٹی این ای کو ختم کر دیا جائے اس جگہ پر ایک پریس اتھارٹی قائم کر دی جائے جو اخبارات کے ملازمین کے مسائل کو ایک ہی جگہ پر حل کر سکے ۔ اس اقدام سے لاکھوں آئی ٹی این ای میں پڑے کیسز داخل دفتر کر دیئے جائیں اور ا س مالکان کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا ۔ اس حوالے سے اخباری ملازمین نے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاکہ فوری طور پر چیئرمین کا تقرر کریں تاکہ ان کو ان کا جائزہ حق مل سکے ۔