
اسلام آباد: سینٹ کے اجلاس میں دادی اماں کہنے پر شیری رحمن نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتماد کے ووٹ کی دھمکی دے دی ۔
چیئرمین سینیٹ صادق جو اکثر ارکان سینٹ پر جملے کستے رہتے ہیں انہیں سینٹر شیری رحمان کو دادی اماں کہنا مہنگا پڑ گیا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں شیری رحمن کو ایک بل کی تحریک پیش کرنے کے دوران کہا جی سینیٹر شیری رحمن دادی اماں جس پرانہوں نے کہا کہ دادی اماں کہنے پر اپ کے خلاف ووٹ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو سکتی ہے.
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آپ دادی ماں ہیں،شیری رحمن نے کہا تحریک عدم اعتماد میں آپ بھی ساتھ دیں گے۔ دوران اجلاس شیری رحمن نے شکوہ کیا کہ آپ سیکس ازم اور ایج ازم پر بات کرتے ہیں۔



