مریم صفدر کو کورونا نہیں پے درپے شکستوں سے حواس کھو چکی ہیں


عوام کا سامنا کرنا کی ہمت نہیں اس لئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے عامر مغل


اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) سینئیر رہنما و ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے دعوی کیا ہے کہ مریم صفدر کو کوء کورونا کی بیماری نہیں ہے۔ بلکہ پے درپے شکستوں سے وہ اپنے حواس کھو چکی ہیں۔ اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ 2018 میں پورے پاکستان سے اور حالیہ گلگت بلتستان، کشمیر اور سیالکوٹ کی شکست دراصل باپ بیٹی کے ریاست مخالف بیانئیے کی شکست ہے۔ جس کی وجہ سے حواس باختہ ہو کر مریم صفدر نے کورونا کا بہانہ بنایا ہے۔ اگر مریم صفدر اپنے دعوی میں سچی ہیں تو اپنی میڈیکل رپورٹ عوام کے سامنے لائیں۔ نواز لیگ میں دراصل دو بیانیوں کا جھگڑا ہے۔ ش لیگ کے رہنماوں شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور خواجہ آصف وغیرہ کا موقف ہے کہ زرداری فیملی کے ساتھ ماضی کی طرح نورا کشتی جاری رکھی جائے اور اقتدار میں دوبارہ آ کر ملک کو نئے سرے سے لوٹا جائے اور ریاست مخالف بیانیہ نہ اپنایا جائے جبکہ ن لیگ کے رہنماوں عدالتی سند یافتہ مفرور نواز شریف، مریم صفدر، شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنااللہ وغیرہ کا موقف ہے کہ ہم پہلے ہی اس ملک سے اربوں ڈالر لوٹ چکے ہیں اسلئے مودی کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے صرف ریاست مخالف بیانئے کو اپنایا جائے اور مودی اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ریاست پاکستان کو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے تا کہ کوء ان سے اربوں ڈالر کی لوٹ مار اور مودی کے ساتھ کاروباری روابط کا احتساب نہ کر سکے۔ را کے ایجنٹ افغان حکومت ترجمان محب اللہ حمد سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ لیکن عمران خان کی شکل میں اللہ تعالی نے اس کرپٹ مافیا پر اپنا عذاب نازل کیا ہے جس کی وجہ سے ن لیگ، ش لیگ ، زرداری سمیت تمام کرپٹ اشرافیہ کا مستقبل تاریک ہے۔انہوںنے کہا گلگت بلتستان ، کشمیر اور اب ن لیگ کے گڑھ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی سے خیبر تک عمران خان کی قیادت میں قوم متحد ہے۔ عمران خان کی پالیسیوں کو پسند کرتی ہے اور 2023 کا الیکشن بھی انشاللہ عمران خان کا ہو گا۔