پاکستانی چکن تکہ اور ٹام کروز

لندن:ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ اداکار ٹام کروز کو جنوبی ایشیائی بار بی کیو ڈش چکن تکہ اس قدر پسند آیا کہ وہ اوپر تلے دو چکن تکہ ہڑپ کر گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر پوسٹ کے مطابق انہوں نے برطانیہ میں قائم ریسٹورنٹ کا دورہ کرکے وہاں کھانا آرڈر کیا انہوں نے جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک چکن تکہ منگوالیا۔ مشن امپوسیبل کے اداکار کو یہ ڈش اتنی لذیذ لگی کہ انہوں نے ایک بعد فوری طور پر دوسرا تکہ بھی آرڈر کرڈالا۔
ٹام کی ریسٹورنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ریسٹورنٹ نے لکھا کہ انہیں ٹام کروز کا خیرمقدم کرکے انتہائی مسرت ہوئی۔ اس نے بتایا کہ ٹام نے یہاں کا مشہور چکن تکہ مصالحہ آرڈر کیا جس کا ذائقہ ان کے دل کو چھو گیا اور انہوں نے دوبارہ آرڈر کیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کی مالک معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے ہیں۔