
اسلام آباد: پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار کی مرمت کر کے دوبارہ سیاحوں کے لیے چلا دی گئی ہے۔منیجر پتریاٹہ چئیرلفٹ نیو مری اعجاز بٹ نے اپنے آفس میں سٹاف اور انجینئر سے کیبل کار کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کیا اس موقع پر اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پتریاٹہ میں کیبل کار کو مرمت کر کے اور اس کی فنی خرابیوں کوختم کر کے دوبارہ سیاحوں کے لیے چلا دیا گیاہے انہوں نے کہا ہے کہ کیبل کار جس کو تقریباً 8ماہ پہلے فنی خرابی اور مرمت کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا اب مکمل طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیبل کار کو دوبارہ کھولنے پر سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے۔اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ یہ محکمہ TDPC کے لیے بھی ایک آمدنی کا ذریعہ ہے جس کے بند ہونے کی وجہ سے محکمہ کو کافی نقصان ہو اہے۔




