ڈمپل گرل نے جڑواں بچوں کی پیدائش کے لئے گود کرائے پر لی تھی

ممبئی :شادی کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی بولی وڈ کی ڈمپل گرل داکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے فروری 2016 میں دیرینہ بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے سادگی سے شادی کی تھی، ان کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے۔
پریتی زنٹا نے 18 نومبر کو سوشل میڈیا پوسٹس میں شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی۔ ان کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ زندگی کے نئے سفر پر انتہائی خوش ہیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے بیٹی کا نام جیا جب کہ بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔اداکارہ نے بچوں کی پیدائش کے لئے کوکھ کرائے پر لی تھی انہوں نے اس خاتون کی بھی تعریف کی جس کی کوکھ اس کے بچوں کے لئے استعمال ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔



