
پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی اور تعلیمی بورڈ مردان کے زیر اہتمام پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا گرلز ہاکی کے فائنل میں لاہور نے فیصل آباد کو 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا تیسری پوزیشن میچ میں لاڑکانہ بورڈ نے ملتان بورڈ کو 4-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی بیڈمنٹن میں پہلی پوزیشن لاہور دوسری اسلام آباد تیسری پوزیشن ایبٹ آباد نے حاصل کیایتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن لاہور دوسری فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان اور تیسری پوزیشن اسلام آباد نے حاصل کی۔


