
بیجنگ(شِنہوا) چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر) نے "انسانیت کی مشترکہ اقدار کی پیروی — جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق سے متعلق چین کا نقطہ نظر” کے عنوان سے ایک رپورٹ، متعلقہ دستاویزی فلم کے ساتھ جاری کردی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے انسانی اقدار کے بارے میں اہم بیانات سے رہنمائی حاصل کرتے اور ان اقدار کے حصول میں ملک کی طویل مدتی کوششوں کی بنیاد پر رپورٹ ادارہ جاتی استحکام، ثقافتی پس منظر،بنیادی قانون اور علمی نقطہ نظر سے ملک کے نظام کو عوام کے ذریعے چلانے کے چینی طریقہ کی عالمی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔یہ رپورٹ چار بڑے حصوں: عوام کے ذریعے ملک چلانا: جمہوریت کی اقدار کی پیروی کی غالب منطق؛ مکمل عملی جمہوریت: عوامی خودمختاری کے نفاذکی ایک نئی شکل؛ ایک فائدہ مند جمہوریت: ادارہ جاتی تاثیر کی جانچ کے لیے ایک ٹچ اسٹون؛ اورعمل کی حکمت: انسانیت کی مشترکہ اقدار کی پیروی کا روشن راستہ پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "عوام کے ذریعے ملک چلانا” کے ساتھ، چین کی جمہوریت عوام پر مبنی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے۔
یہ "چند لوگوں کے لیے جمہوریت،” "ایک وقتی جمہوریت” اور "جعلی یونیورسل جمہوریت” سے بالاتر ہے، چینی جمہوریت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وسیع تر عوام کوجمہوری حقوق حاصل ہوں۔یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ چین جمہوری اقدار کے ادراک میں وراثت اور جدت کے راستے پر گامزن ہے اور ایک "بنیادی جمہوریت” کی پیروی کر رہا ہے جس میں عوام ہی ملک کے مالک ہیں۔ چین جس جمہوریت پر عمل پیرا ہے وہ ایک "مکمل باعمل جمہوریت” ہے جس میں تمام پہلوں اور اچھی حکمرانی کے لیے ایک "گورننس ڈیموکریسی”، ایک "موثر جمہوریت” فعالیت کے ساتھ، ایک "جمہوریت بطور محرک قوت” اجتماعی حکمت کے ساتھ، اور ایک قابل آزمائش "منظم جمہوریت” کے تمام طریقہ کار کا احاطہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی عوام اپنے تجربات کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جمہوری طرز حکمرانی کا صرف ایک معیار ہے کہ عام لوگوں کو امن اور ترقی کے ثمرات حاصل ہوں اور وہ پرامن اور خوشگوار زندگی گزاریں۔مکمل فعال جمہوریت آزادی اور انسانی حقوق کی ضمانت دیتے ہوئے انہیں ترقی دے سکتی ہے، جو عمل اور نتائج پر مبنی جمہوریت، باضابطہ طریقہ کار پر مبنی جمہوریت اور بامعنی جمہوریت، براہ راست جمہوریت اور بالواسطہ جمہوریت کے ساتھ ساتھ عوامی جمہوریت اور ریاست کی مرضی کے اتحاد کو محسوس کر سکتی ہو۔جمہوریت کوئی آرائشی زیور نہیں ہے۔ چین جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والا اور جدت پر عمل پیرا ملک ہے۔ چین نے "لوگوں کے ذریعے ملک چلانے” پر عمل کرتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی جمہوریت کی کامیابی کو حکمرانی کے لیے اس کے نقطہ نظر کی تین اہم خصوصیات سے منسوب کیا جا سکتا ہے: جن میں ایک ترقی یافتہ غیر متعصب پارٹی، عوام پر مبنی فلسفہ اور ترقی پر مرکوز عالمی نظریہ شامل ہیں۔رپورٹ میں استدلال پیش کیاگیا ہے کہ جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کے دفاع کے سوشلسٹ طرز عمل میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی سیاسی جدوجہد میں عوام کے مجموعی مفادات کو اپنیایجنڈے میں سرفہرست رکھتے ہوئے عوام کو جمہوریت واپس دینے کی منطق کو برقرار رکھا اور ان اصولوں کی ہمیشہ حمایت کی کہ آزادی لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ ملنا چاہیے اور خوشی اور مسرت انسانی حقوق کا حتمی معیار ہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چین کو جدت کی راہ پر ڈالنے کے لیے ایک نئی راہ کا آغاز کیا ہے اور انسانی تہذیب کے لیے ایک نیا ماڈل تشکیل دیتے ہوئے موجودہ دور کے مسائل کے حل کے عالمی اہمیت کے چینی طریقہ کارپیش کیے گئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے نئے طریقوں نے انسانیت کی مشترکہ اقدار کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، خودمختار، مستحکم رفتار اور ہمیشہ ترقی پذیر رہنے والے اہم اصول وضع کیے ہیں۔یہ رپورٹ اور دستاویزی فلم منگل کو بیجنگ اور جنیوا میں جاری کی گئی۔ آن لائن اور آف لائن ہونے والی تقریب میں 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریبا 100 تھنک ٹینکس کے ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔
رپورٹ تیار کرنے کے لیے، شنہوا کے این سی آر کی ٹیم نے پورے چین میں تقریبا 30 صوبائی سطح کے علاقوں میں تفصیلی تحقیقات اور ریسرچ کا کام کیا ، ملکی اور غیر ملکی ماہرین سے انٹرویوز اور سیمینارز کا انعقاد کیاگیا۔دستاویزی فلم میں چھ عام چینی باشندوں نے جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے چین کے نقطہ نظر کو واضح کرنے کے لیے اپنی آرا اور خیالات کا اظہار کیا۔نیو چا ئنہ ریسرچ چین کے قومی اعلی معیار کے تھنک ٹینکس میں سے واحد میڈ یا تھنک ٹینک ہے-اس نے بااثر اسٹڈیز کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جس میں "مطالعہ برا ئے چینی غربت کا خاتمہ: سیا سی و معاشی نظر یہ”اور "پہلے عوام:ایک صدی پرانی کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چائنہ کی سیا سی وابستگی” شامل ہیں-



