علی ظفر نے ایس او ایس چلڈرن ویلج میں بے سہارا بچوں کیساتھ وقت گزارا.

لاہور…نورالعارفین

علی ظفر کی ایس او ایس چلڈرن ویلج آمد، بے سہارا بچوں کیساتھ وقت گزارا.

گلوکار و اداکار علی ظفر اور ان کے اہلخانہ نے ایس او ایس چلڈرن ویلج میں بے سہارا بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ علی ظفر کے پہنچنے پر بچوں نے ان کا شاندار استقبال کیا. لائبریری اینڈ کمیونٹی سنٹر چلڈرن ویلج میں دی لینگوئج آف سٹوری ٹیلنگ کے نام سے پروگرام بھی رکھا گیا۔ جس میں علی ظفر نے بچوں کو اپنے انداز میں کہانی سنائی۔ بچوں کے اصرارپر علی ظفر کو انہیں گانے بھی سنائے۔ علی ظفرنے بچوں کے ساتھ مل کر گانا بھی گایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر الماس بٹ، چیئر پرسن ایس او ایس چلڈرن ویلج لبنیٰ لاشاری، کمیٹی ممبر ثوبیہ فصیح، زرقا طاہر بھی موجود تھے۔ علی ظفر نے ننھے اور بے سہارا بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی.