
لاہور…نورالعارفین
نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا پروٹوکول تاحال برقرار
عہدے سے ہٹنے کے بعد بھی سابق وزیر اعظم کا وی وی آئی پی پروٹوکول کم نہ ہوا۔ میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں رہائش کی طرف جانے والی مین روڈ ابھی تک عام لوگوں کیلئے بند ہے۔ وی وی آئی پی کلچر سے عام شہریوں کیلئے مشکلات ہر دم موجود رہتی ہیں، کہیں کسی شخصیت کیلئے ٹریفک سگنل بند کر دیا جاتا ہے تو کہیں کوئی سڑک سیکیورٹی خدشات کے نام پر بند ملتی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نواز کا صوبائی سیکرٹریٹ بھی وی وی آئی پی کیٹیگری میں شامل ہے جہاں سڑک عام گزرنے والوں کیلئے بند رہتی ہے۔ جاتی امراء کا حال بھی کچھ مختلف نہیں جہاں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے نام پر اس جگہ پر بھی مین سڑک عام لوگوں کیلئے بند ہے۔ عوام کو گزرنے میں شدید مشکلات اور ذہنی کوفت اُٹھانا.

