
بیجنگ(شِنہوا) چین 2022 میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو تیز کرے گا۔بیجنگ میں ہونے والی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے مطابق، ملک میں پیداواری عوامل کی مارکیٹ پر مبنی جامع اصلاحات کو آگے بڑھاتے ہوئے پورے عمل میں رجسٹریشن پر مبنی ابتدائی عوامی پیشکش کے طریقہ کار کو نافذ کیاجائے گا۔
اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات اور پاور گرڈز اور ریلوے سمیت نیچرل مناپلی کی حامل صنعتوں میں پیشگی اصلاحات کے لیے تین سالہ ایکشن پلان میں طے شدہ مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


